پنجاب حکومت کا گندم کےکاشتکاروں کوقرض

(ڈیلی پوائنٹ) پنجاب حکومت گندم کےکاشتکاروں کوقرض دےگی۔ گندم کی مدمیں نقصان اٹھانیوالے 5لاکھ کسانوں کو75 ارب کاقرض دیا جائیگا۔ حکام کے مطابق فی ایکڑپر کسان کو 30 ہزار روپے دیئےجائیں گے۔ کسانوں کو دیا جانے والا قرض سود فری ہوگا۔
پنجاب حکومت نواز شریف کسان کارڈ سے یہ قرض کسانوں کو دے گی۔
پنجاب حکومت نے کسانوں کو قرض دینے کے پلان کی اصولی منظوری دیدی ہے۔ حکام کے مطابق قرض 12ایکڑسےکم رقبےوالےکسانوں کودیاجائےگا۔ قرض میں ربیع اور خریف کی فصلوں کی کاشت کیلئےقرض بھی شامل ہوگا۔ کسان حکومت کےآن لائن پورٹل کےتحت اپنی رجسٹریشن کراسکیں گے۔

اپنا تبصرہ لکھیں