(ڈیلی پوائنٹ) وزیر داخلہ کے احکامات پر اوور بلنگ پر کاروائیاں شروع کر دی گئی۔ ایف آئی اے نے لیسکو کے تین مزید افسران کو طلب کر لیا۔ ایف ائی اے نے لیسکو سینٹرل ، نارتھ اور قصور کے سپریٹینڈینٹ انجینئرز کو طلبی کا نوٹس جاری کر دیا ہے۔ تینوں افسران کو ایف آئی اے آفس ٹیمپل روڈ پر پیر کے روز طلب کیا گیا ہے۔
ایف آئی اے کی جانب سے ایک سال کے دوران تراسی کڑوڑ یونٹس اووربلنگ پر انکوائری کا آغاز کیا گیا ہے ۔
ڈائریکٹر ایف آئی اے سرفراز ورک نے کہا کہ اووربلنگ کرنے والے عناصر کے خلاف بلاامتیاز کاروائیاں جاری ہیں۔