اوورسیز پاکستانیوں کی پاکستان کو ڈالرز میں بڑی عیدی

اسلام آباد(ڈیلی پوائنٹ )اوورسیز پاکستانیوں نے انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ ( آئی ایم ایف ) پروگرام کے برابر تین ارب ڈالر کی ترسیلات وطن بھیج دیں۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق دو سال بعد کسی ایک ماہ میں رواں سال مارچ میں اتنی ترسیلات وطن آئیں۔
مرکزی بینک کے مطابق سب سے زیادہ سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں نے 70 کروڑ ڈالر وطن بھیجے جبکہ یو اے ای میں مقیم پاکستانی پچپن کروڑ ڈالر بھیج کر دوسرے نمبر پر رہے۔
رواں مالی سال کے پہلے نو ماہ میں اوورسیز پاکستانیوں نے 21 ارب ڈالر وطن بھیجے۔
بینکرز کے مطابق مارچ 2024 میں پاکستانی محنت کشوں نے عید کی مناسبت سے زیادہ ڈالرز بھیجے۔

اپنا تبصرہ لکھیں