میلبرن (ڈیلی پوائنٹ)میلبرن ٹیسٹ میں آسٹریلیا کی جانب سے دیے گئے 317 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی پوری ٹیم دوسری اننگز میں 237 رنز پر آؤٹ ہو گئی اور گرین کیپس کو میچ میں 79 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔دوسری اننگز میں پاکستان کا آغاز اچھا نہ رہا اور عبد اللہ شفیق چار رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے جبکہ 12 کے انفرادی اسکور پر امام الحق بھی پویلین لوٹ گئے، تیسرے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی شان مسعود تھے جو 60 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
Australia win the second Test by 79 runs.#AUSvPAK pic.twitter.com/nRYnHujU8W
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) December 29, 2023
بابر اعظم 41 رنز بنا کر جوش ہیزل وڈ کی گیند پر کلین بولڈ ہو گئے جبکہ سعود شکیل 24 رنز بنا کر اسٹارک کی گیند پر وکٹوں کے پیچھے کیچ آؤٹ ہو گئے، محمد رضوان بھی 35 رنز بنا کر پیٹ کمنز کا شکار بنے جبکہ عامر جمال بھی بغیر کوئی رن بنائے پیٹ کمنز کی گیند پر ان ہی کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔
سلمان علی آغا نے 50 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ شاہین شاہ آفریدی اور میر حمزہ بھی صفر پر ہی آؤٹ ہوئے۔
آسٹریلیا کی جانب سے پیٹ کمنز نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ 4 وکیٹیں مچل اسٹارک کے حصے میں آئیں اور ایک کھلاڑی کو جوش ہیزل وڈ نے شکار بنایا۔
پاک آسٹریلیا میچ کے 3 ٹیسٹ سیریز میں پاکستان کو 0-2 کی ناقابل شکست ہوئی ہے۔ بے شمار کوچنگ سٹاف کی تبدیلیوں کے باوجود بھی پاکستانی ٹیم نہ جیت سکی۔ یاد رہے اس سے قبل بھی بیٹسمین کی خراب پرفارمنس کی بدولت پاکستانی ٹیم پہلا ٹیسٹ بھی ہاری تھی ۔ امام الحق اس ٹیسٹ سیریز میں بھی نہ چل سکے اور خاطرخواہ اسکور نہ کر سکیں۔
پاک آسٹریلیا میچ کا تیسرا ٹیسٹ 3 جنوری سے شروع ہو گا۔