(ڈیلی پوائنٹ)پاکستان نے جنوبی افریقہ کو شکست دے کر ون ڈے سیریز جیت لی ہے. پاکستان نے تین میچز کی سیریز میں جنوبی افریقا پر 0-2 کی برتری حاصل کرلی، پاکستان کے کامران غلام مین آف دی میچ قرار پائے۔
پاکستان نے تیسری مرتبہ جنوبی افریقا میں ون ڈے سیریز جیتی، پاکستان اکیسویں صدی میں جنوبی افریقا میں تین مرتبہ ون ڈے سیریز جیتنے والی پہلی ٹیم بن گئی۔کیپ ٹاؤن میں کھیلے جارہے میچ میں جنوبی افریقا کے کپتان ٹیمبا باووما نے ٹاس جیت کر پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دی۔
جنوبی افریقا کی دعوت پر پاکستان ٹیم 49.5 اوورز میں 329 رنز بناکر آؤٹ ہوئی۔میچ کی دوسری اننگز میں پاکستان کی 329 رنز کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے جنوبی افریقا کے ہینرک کلاسین نے 74 گیندوں پر 4 چھکوں اور 8 چوکوں کی مدد سے 97 رنز بنائے۔جنوبی افریقی بیٹر ٹونی زیزورزی 34، ڈیوڈ ملر 29، ریسی وین ڈر ڈیسن 23، ایڈن مارکرم 21 اور ٹیمبا باؤما 12 رنز اسکور کر پائے۔