لاہور(ڈیلی پوائنٹ)رواں سال اپریل میں ہونے والی پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان سیریز میں قومی ٹیم کے سابق نائب کپتان شاداب خان کی واپسی کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلی جانے والی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں قومی ٹیم میں بڑے پیمانے پر تبدیلیاں متوقع ہیں۔ پاکستان ٹیم میں چند کھلاڑیوں کی واپسی اور کچھ کے باہر ہونے کا امکان ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ کیویز کے خلاف سیریز میں شاداب خان اور فاسٹ باؤلر نسیم شاہ کی واپسی ہوگی۔ پاکستان سُپر لیگ (پی ایس ایل) 9 میں بہتر کارکردگی کے ابعث شاداب خان کو ٹیم میں شامل کیا جانے کا امکان ہے۔
اس کے علاوہ نسیم شاہ کے بھائی حنین شاہ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے نوجوان بلے باز خواجہ نافع کا نام بھی ممکنہ کھلاڑیوں میں شامل کیے جانے کا امکان ہے۔ قومی کرکٹر سلمان علی آغا اور حیدر علی کے نام بھی زیرِ غور ہیں۔