لاہور( ڈیلی پوائنٹ ) پاکستانی عوام اپنے سیاسی نمائندوں کابہترانتخاب کریں، پاکستان نژاد سعودی بزنس مین اکمل پرویز کاکہناہے کہ ہمارے ہاں “کرپشن سیاسی عدم استحکام نے ملک کو تباہ کر دیا۔
“فرخ وڑائچ شو”کے دوران، پاکستانی نژاد سعودی بزنس مین اکمل پرویز نے نے انکشاف کیا کہ سعودی عرب میں ای گوورنس کی وجہ سے سسٹم تیزی سے کام کرتا ہے۔ سعودی گورنمنٹ نے آرڈر جاری کیے ہیں کہ کوئی ڈیزل استعمال نہیں کرے گاانڈسٹریل سٹی میں اب سعودی گورنمنٹ گیس کے نیٹ ورکس پھیلارہی ہے اسکے کنٹریکٹس بھی ہمیں مل رہے ہیں۔
اکمل پرویز نے ایک کامیاب بزنس مین بننے کے سفر میں انکشاف کیا کہ میں نے 3سال نوکری کے بعد اپنا بزنس شروع کیا اللہ کے فضل سے کامیابی ملی اس وقت ہماری کمپنی میں 500سے زائد ملازم کام کررہے ہیں، پاکستانی طالب علم ٹیکنیکل تعلیم حاصل کریں پوری دنیا میں اس کے مواقع موجود ہیں۔جب میں نے سعودیہ جاب شروع کی تو کانفیڈنس ملا اس کانفیڈنس نے مجھے بزنس کی طرف راغب کیا۔
اکمل پرویز کامزید کہنا تھا کہ سعودیہ کے 8ائیرپورٹس پر ہم نے جیٹس فیول کے سٹوریج ٹرمینل بنائے ہیں۔پیکجنگ انڈسٹری جبیل میں لگائی ہے ہیچریزبنائی ہیں ۔دمام میں سرآمدکے پلانٹ لگائے ہیں۔اب نیعوم والی سائیڈ پر کنٹریکٹس مل رہے ہیںدمام میں 7نیچرل گیس پائپ لائن پرکام کررہے ہیں۔
اکمل پرویز کاکہناتھا کہ جب بڑے پروجیکٹس ملتے ہیں تو1000سے بھی زیادہ مین پاور ہوجاتی ہے۔پاکستان میں میرے استاداعظم بھٹی صاحب تھے انھوں نے مجھے بزنس کی طرف راغب کیامیں نے بہت کچھ ان سے سیکھا۔میں دولت شہرت سے زیادہ عزت کواہمیت دیتاہوں۔اللہ کاشکرہے میرے اوپرزیادہ مشکلات نہیں آئیں بس بزنس میں چیلنجزضرورآئے۔مجھے اللہ کی طرف سے بہت زیادہ غیبی امداد ملی قدرت نے مجھے بہت سپورٹ کیا۔