لاہور(ڈیلی پوائنٹ )عالمی ورلڈ کپ میں جنوبی افریقا کیخلاف سلو اوور ریٹ پر آئی سی سی نے پاکستان پر جرمانہ عائد کر دیا۔
آئی سی سی نے پاکستان پر مقررہ وقت میں ہدف سے4 اوورز کم کرانے پرمیچ فیس کا 20 فیصد جرمانہ عائد کیا ہے۔واضح رہے کہ جنوبی افریقا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد ایک وکٹ سے شکست دی تھی۔ دوسری جانب دو متنازع فیصلے بھی پاکستان کی شکست کاباعث بنے۔بعد میں جیسے آئی سی سی نے تسلیم کرلیا۔