بینگلور(ڈیلی پوائنٹ)بھارت کا شرمناک رویہ ایک بار پھر پوری دنیا کے سامنے آگیا۔آج پاک آسٹریلیا کے میچ میں پاکستانی شائقین پہلے ہی بہت کم ہیں گراؤنڈ میں موجود جب ایک پاکستانی تماشائی نے پاکستان زندہ باد کا نعرہ لگا یا تو وہاں کی سیکورٹی نے ان کو یہ نعرہ لگانے پر وارنگ دی کہ یہ مت کروورنہ تم کو گراؤنڈ سے باہر نکال دیا جائے گا۔
اس بات پر تماشائی نے جواب دیا کہ ہم پاکستانی ٹیم کو سپورٹ نہیں کروں گا تو کیا کروں گا۔ بھارت کا یہ تعصبانہ رویہ پہلی بار نہیں دیکھنے کو ملا ورلڈ کپ کے آغاز میں بھارت نے پاکستانی شائقین کو ویزے ہی جاری نہیں کیے جن میں بڑی تعداد صحافیوں اور شائقین کی تھی۔
بھارت میں سیکورٹی کے بھی مسائل دیکھنے کو ملےمگر کسی نے اس پر کان نہیں دھرے۔حال ہی میں پاکستانی صحافی ذینب عباس کو بھی بھارتی شائقین نے ذلت آمیز سلوک کیا جس پر وہ بھارت سے دبئی چلی گئی تھی۔