Pakistan ka phla 3d servalion radar motarif

پاکستان کا پہلا لونگ رینج تھری ڈی سرویلنس ریڈارمتعارف کروادیا گیا

کراچی(ڈیلی پوائنٹ)پاکستان کا پہلا لونگ رینج تھری ڈی سرویلنس ریڈار متعارف کروادیا گیا ہے. دفاعی نمائش آئیڈیاز 2024ءمیں اس بار پاکستانی ریڈار کو نمائش کے لیے پیش کیا گیا .اس حوالے سے جب فرخ شہباز وڑائچ نے اویس رؤف سے با ت کی تو ، انہوں نے بتایا کہ یہ 350 کلومیٹر رینج رکھنے والا پاکستان کا پہلا لانگ رینج تھری ڈی سرویلنس ریڈار ہے،اور یہ ریڈار پاکستان کے کمپری ہینسو ایئر ڈیفنس میں گریٹ بریک تھرو بنے گا۔

اس ریڈار کو این آر ٹی سی اور بلوسرچ کے تعاون سے بنا یا گیا ہے ۔اس ریڈار کو 3،4 سالوں کی محنت کے بعد نمائش کے لیے پیش کیا گیا ہے۔انہوں نے فرخ شہباز وڑائچ کویہ بھی بتایا کہ یہ نا صرف پاکستان کے دفاعی نظام میں کلیدی کردار ادا کرے گا بلکہ یہ ہماری دوست ممالک کے لیے بھی بڑا فائدے مند ہو گا ۔
اس سے نا صر ف پاکستان کا دفاعی سسٹم مضبوط ہو گا بلکہ جب ہم اس کو انٹرنیشنل مارکیٹ میں لے جائیں گئے تو اس سے ہماری معیشت بھی بوسٹ ہو گئی اور انجیئرنک اور الیکڑک کمپنیز کو بھی اس کا بہت فائدہ ہو گا ۔

اپنا تبصرہ لکھیں