لاہور(ڈیلی پوائنٹ)پاکستان میں عام انتخابات کے لیے پولنگ کل ہو گی۔ پاکستانی ووٹرز قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے 855 حلقوں میں امیدوار کو چنیں گے۔ملک بھر میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 12 کروڑ 85 لاکھ 85 ہزار 760 ہے۔
ملک بھر میں 90 ہزار 675 پولنگ اسٹیشن قائم کیے گئے ہیں جبکہ 14 لاکھ 90 ہزار انتخابی عملہ ڈیوٹی دے گا۔
پولنگ صبح 8 سے شام 5 بجے تک جاری رہے گی
پولنگ صبح 8 سے بغیر کسی وقفے کے شام 5 بجے تک جاری رہے گی اور حلقے کا غیر حتمی غیر سرکاری نتیجہ ریٹرننگ افسر کے دفاتر سے جاری ہو گا۔ پولنگ اسٹیشنوں کے نتائج پولنگ ختم ہونے کے ایک گھنٹے بعد یعنی 6 بجے جاری کیے جاسکیں گے۔
ووٹ اصل قومی شناختی کارڈ پر ہی ڈالا جا سکے گا جبکہ ووٹ ڈالنے کے لیے زائد المیعاد قومی شناختی کارڈ بھی قابل قبول ہوں گے۔16ہزار 766 پولنگ اسٹیشن انتہائی حساس قرار دیا گیا ہے۔
حساس ترین پولنگ اسٹیشنوں کے باہر فوج تعینات ہو گی۔