لاہور(ڈیلی پوائنٹ)پاکستان میں پہلا روزہ کب ہو گا؟ دنیا بھر میں رمضان المبارک کے آغاز میں دو ہفتوں سے بھی کم کا وقت رہ گیا اور ابھی سے گھروں میں مقدس مہینے کی تیاریوں کا آغاز ہوگیا ہے۔موسمی تجزیہ کار جواد میمن کے مطابق اگرچہ رمضان المبارک کا چاند 10 مارچ کو پیدا ہو گا لیکن اس وقت یہ نظر نہیں آئے گا ، چاند کو 11 مارچ کو واضح طور پر دیکھا جاسکے گا۔
جواد میمن کے مطابق پہلی تراویح 11 مارچ کی رات کو ہو گی کیونکہ 95 فیصد امکان ہے کہ پہلا روزہ 12 مارچ بروز منگل کو ہو گا۔ہر سال کی طرح مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس اسلام آباد میں ہوگا جس میں زونل کمیٹیوں کے اجلاس ان کے متعلقہ ڈومینز میں ہوں گے۔