(ڈیلی پوائنٹ)پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن ’آئی کیوب قمر‘ چاند پر بھیجنےکی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں، ادارہ برائے اسپیس ٹیکنالوجی کا کہنا ہے تین مئی کو ملک کا پہلاسیٹلائٹ مشن روانہ کردیا جائے گا ۔چاند کیلئے پاکستان کا پہلا سیٹلائیٹ مشن تین مئی کو بارہ بج کر پچاس منٹ پر چین کے ہینان اسپیس لانچ سائیٹ سے خلا میں بھیجا جائے گا ۔ ادارہ برائے اسپیس ٹیکنالوجی کے جاری اعلامیے کے مطابق سیٹلائٹ آئی کیوب قمرکی لانچ کو ویب سائٹ سےلائیو ٹیلی کاسٹ کیاجائےگا ۔ ادارہ برائے اسپیس ٹیکنالوجی کے ڈاکٹر خرم خورشید کا کہنا ہے آئی کیوب قمرکا ڈیزائن اور ڈویلپمنٹ چین اور سپارکو کے اشتراک سے تیار کیا گیا ۔ پاکستان کا سیٹلائٹ مشن چاند کے مدار کے چکر کاٹے گا، چاند کی تصاویر بنانے کیلئےآئی کیوب قمر میں دو کیمرے نصب ہیں،مشن سے لی جانے والی تصاویر تحقیقی مقاصد میں کام آئیں گی ، مشن چاند پر لینڈ کر کے چاند کی مٹی بھی جمع کرےگا ۔