کراچی (ڈیلی پوائنٹ)پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں آج بھی نیا ریکارڈ بن گیا۔ جمعہ کی صبح 100انڈیکس 150پواٸنٹس اضافے سے 67 ہزار 290 کی بلند سطح پر پہنچ گیا۔ دوسری طرف انٹر بینک میں جمعہ کی صبح امریکی ڈالر 23 پیسے سستا ہوگیا۔
پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں کاروبار کا مثبت آغاز ہوا۔گزشتہ دنوں کی طرح آج بھی مارکیٹ کا آغاز اچھا رہا اور صبح کے وقت دوران ٹریڈنگ 100انڈیکس میں 150 پواٸنٹس کا اضافہ ہوا۔اس اضافے سے انڈیکس 67 ہزار 290 کی بلند سطح پر پہنچ گیا۔
اس سے قبل پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 100 انڈیکس کی تاریخی بلند ترین سطح 67142 تھی۔بدھ کے روز 100انڈیکس میں 594 پوائنٹس اضافہ ہوا تھا جس کے بعد 100انڈیکس 67 ہزار 142 کی بلند ترین سطح پر بند ہوا۔
دوسری جانب انٹر بینک میں جمعہ کی صبح امریکی ڈالر 23 پیسے سستا ہوگیا۔انٹربینک میں ڈالر 277.80 روپے کا ہوگیا۔