لاہور(ڈیلی پوائنٹ) پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار شفقت چیمہ شدید علیل ہسپتال منتقل کر دیا گیا. خاندانی ذرائع کے مطابق شفقت چیمہ کومہ میں چلے گئے ہیں. اداکار کے اہلِ خانہ نے مداحوں سے شفقت چیمہ کے لیے دعائے صحت کی اپیل کی ہے۔
اہلِ خانہ کے مطابق دماغ کی شریان میں خون جم جانے کی وجہ سے 62 سالہ شفقت چیمہ کومہ میں چلے گئے ہیں۔شفقت چیمہ پاکستان فلم انڈسٹری کے نامور اداکار ہیں جنہوں نے پاکستان فلم انڈسٹری کی 952 فلموں میں کام کیا ہے۔