افرا اور شاہ رخ کے درمیان طلاق ہو گئی

پاکستان انٹرنیٹ کی معروف نوجوان جوڑی میں بھی طلاق ہو گئی

(ڈیلی پوائنٹ)پاکستان انٹرنیٹ کی معروف نوجوان جوڑی افرا اور شاہ رخ کے درمیان طلاق ہو گئی ہے. گزشتہ کئی دنوں سے افرا اپنے شوہر، شاہ رخ کے بغیر کانٹینٹ شیئر کر رہی تھیں۔افرا کی جانب سے شاہ رخ کے بغیر کانٹینٹ شیئر کرنے اور اپنے اکاؤنٹ سے اپنے ہمسفر کی سب تصویریں حذف کرنے پر سوشل میڈیا صارفین میں تشویش کی لہر دوڑ گئی تھی۔


افرا نے اب باقاعدہ طور پر انسٹاگرام پر ایک اسٹوری شیئر کرتے ہوئے اپنے اور شوہر کے درمیان علیحدگی کا اعلان کیا ہے۔
افرا کا انسٹاگرام اسٹوری میں کہنا ہے کہ ’میں نے اور شاہ رخ نے راہیں جدا کرنے کا فیصلہ کیا ہے، یہ فیصلہ بہت مشکل تھا، مجھے اس فیصلے کے منفی اثرات سے نکلنے میں کافی وقت لگا ہے، میں یہاں اس فیصلے کی تفصیلات شیئر نہیں کرنا چاہوں گی۔‘

اپنا تبصرہ لکھیں