Pension ki new policy py kaam kr rhy ha finance minster

پنشن کا بوجھ کم کرنے کیلئے اصلاحات کا اعلان، اطلاق تمام اداروں پر ہوگا

(ڈیلی پوائنٹ)وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کا کہنا ہے کہ پنشن کا بوجھ کم کرنےکیلئے اصلاحات لارہے ہیں، اصلاحات تمام اداروں پر لاگو ہوں گی۔اسلام آباد میں وزیر خزانہ محمد اورنگزیب اور وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران وزیرقانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ پینشن اصلاحات پر کام جاری ہے، جب چیزیں حتمی طے پا جائیں گی تو اسٹیک ہولڈرز سے شیئر کریں گے۔
وزیرقانون نے کہا کہ کوئی چیز انڈر کارپٹ نہیں بلکہ سیدھی بات کریں گے، فوج، عدلیہ اور سول سرونٹس کے بارے میں قانون سازی سے متعلق بات چیت کی جائے گی، ہم کوئی متنازع قانون سازی نہیں کرنا چاہتے۔اس موقع پر وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے آئندہ 8 سے 10 روز میں آئی ایم ایف مشن کی پاکستان آمد کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ مشن کی آمدسے قبل مشاورت مکمل کرلیں گے۔
وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ مہنگائی کم ہورہی ہے،شرح سودمیں بھی کمی آئےگی اور ہماراتجارتی خسارہ کنٹرول میں ہے، پاکستان میں معاشی استحکام آرہاہے۔ آئی ایم ایف پروگرام مکمل کرنابہت ضروری تھا، وزیراعظم نےکامیابی سے پروگرام مکمل کیا، ہمیں آئندہ کی منصوبہ بندی ابھی سےکرناہوگی۔
عطاتارڑ نے کہا کہ ہم اصلاحات کی جانب بڑھ رہے ہیں، اخراجات کی کمی میں بڑی رکاوٹ پنشن ہے، پنشن سےمتعلق اصلاحات تمام اداروں پرلاگوہوں گی، پنشن اصلاحات پرابھی صرف بات چیت ہورہی ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں