عوام الیکشن میں ن لیگ کو ہی ووٹ دینگے، نواز شریف

لاہور( ڈیلی پوائنٹ )پاکستان میں امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے جاتی امراء میں قائد ن لیگ سابق وزیرِ اعظم نواز شریف سے ملاقات کی ہے۔
اس ملاقات کے بعد مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ عوام آئندہ انتخابات میں پھر سے مسلم لیگ ن کو ووٹ دیں گے۔ ن لیگ کے اعلامیے کے مطابق نواز شریف نے ملاقات میں دونوں ممالک کے باہمی تعلقات کی اہمیت پر زور دیا۔ملاقات میں پاکستان کی سیاسی اور معاشی صورتِ حال کے بارے میں تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات میں باہمی تعاون اور دو طرفہ امور پر بھی بات چیت ہوئی۔
اعلامیے کے مطابق ملاقات میں تجارت، معیشت، موسمیاتی تبدیلیوں اور علاقائی سلامتی و استحکام پر بھی بات چیت ہوئی۔اس ملاقات میں بتایا گیا ہے کہ نواز شریف نے اسرائیلی فوج کے ہاتھوں بے گناہ فلسطینیوں کے قتلِ عام کا معاملہ بھی اٹھایا اور فوری جنگ بندی اور انسانی و طبی امداد کی فراہمی کی ضرورت پر زور دیا۔

اپنا تبصرہ لکھیں