لاہور(ڈیلی پوائنٹ)پاکستان پیپلز پارٹی کے جلسے میں دو صوبائی امیدوار جلسے کے دوران عام انتخابات کی تاریخ ہی بھول گئے ۔کل رات پیپلز پارٹی نے ٹاؤن شپ میں انتخابی مہم کے سلسلے میں کارنر میٹنگ کا انعقاد کیا۔کارنر میٹنگ میں سابق ڈپٹی سپیکر شہلا رضا،سابق گورنر چوہدری سروراور سینیٹر رضا ربانی کے ساتھ صوبائی امیدوار فیاض بھٹی ،منیر عباس کھوکھر نے بھی شرکت کی۔
دونوں صوبائی امیدواروں نے وعدہ کیا کہ مشکل وقت میں اپنے حلقے کی عوام کے ساتھ کھڑے رہے گے۔تمام مسائل حل کریں گے۔پینے کا صاف پانی بھی مہیا کریں گے۔
دونوں صوبائی امیدواروں نے کہا ہمیں ووٹ دیں مگر الیکشن کی تاریخ ہی بھول گئے منظرعباس کھوکھر نے کہا 12 فروری کو تیر پر مہر لگا کر کامیاب کروائے جس پر تمام حاضرین کھلا کر ہنس پڑے۔پھر دوسرے صوبائی امیدوار نے بات کی وہ بھی الیکشن کی تاریخ بھول گئے اور کہا 18فروری کو تیر لگا کر پیپلز پارٹی کو جتوائیں جس پر ایک بار پھر سے کارکن مسکراتے رہے۔سینئر رہنما شہلا رضا نے کہا کہ 8 فروری کو تیر شیر کا شکار کریں گا۔