pervaiz mushraf ko mout ki saza

پرویز مشرف کو موت کی سزا سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ

اسلام آباد(ڈیلی پوائنٹ) سابق صدر پرویز مشرف کی سزائے موت برقرار سپریم کورٹ نے بڑا فیصلہ سنا دیا ہے۔سپریم کورٹ نے پرویز مشرف کی خصوصی عدالت کی سزا درست قرار دے دیا ہے۔پرویز مشرف فروری 2023 میں انتقال کر چکے ہیں۔
سپریم کورٹ کے معزز جسٹس صاحبان نے پوچھا کہ کیا ملزم کے لواحقین سے کوئی رابطہ کیا گیا جس پر وکیل سلمان صفدر نے کہا کہ جی ان سے رابطہ کرنے کی کوشش کی گئ مگر کسی سے کوئی رابطہ نہیں ہوسکا۔ سنگین غداری کیس،جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کے مرنے کے بعد سزائے موت کا فیصلہ برقرار رکھا ہے۔ یاد رہے کہ اس سے قبل جسٹس وقار نے آئین سے غداری کرنے کا جرم ثابت ہونے پر پرویز مشرف کو سزائے موت دی تھی۔جس کو پرویز مشرف نے عدالت میں چیلنج کر رکھا تھا.

اپنا تبصرہ لکھیں