پالتو کتا 4000 ڈالرز کھا گیا، کیسے وصول کیے؟

لاہور(ڈیلی پوائنٹ )پنسلوانیامیں امریکی جوڑے کے ایک پالتو کتے نے 4,000 ڈالر کی نقدی سے بھرا ہوا لفافہ کھالیا لیکن اصل میں جو حیران کردینے والی بات ہے، وہ یہ ہے کہ جوڑا کتے سے 3،550 ڈالرز وصول کرنے میں کامیاب کیسے ہوا؟ ۔
امریکی میڈیا کے مطابق امریکی شہر پٹسبرگ سے تعلق رکھنے والے کلیٹن لا نے مقامی نیوز میڈیا کو بتایا کہ وہ اور ان کی اہلیہ، کیری اپنے گھر پر مزدوروں سے باڑ لگوا رہے تھے۔ مزدوری 4000 ڈالرز طے ہوئی تھی۔
انہوں نے بتایا کہ کام تھوڑی دیر کا تھا جس پر انہوں نے مزدوری ادا کرنے کے لیے 4000 ڈالرز سے بھرا لفافہ کچن کے کاؤنٹر پر ہی چھوڑ دیا تھا جس میں 100 اور 50 ڈالرز کے نوٹ بھرے ہوئے تھے۔
تاہم جب وہ تقریباً 30 منٹ بعد کچن میں واپس آئے تو لفافہ وہاں موجود نہیں تھے۔ اتنے میں انہوں نے دیکھا کہ ان کا پالتو کتا ، سیسل نوٹ چبا رہا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ میں کمرے میں گیا تو کچھ نقدی زمین پر پڑی ہوئی تھی۔جبکہ زیادہ تر اس نے کھالی تھی۔ میں نے فوراً کیری کو آواز دی اور کہا کہ سیسل نے 4000 ڈالرز کھا لیے۔
جوڑے نے زمین پر پڑے نوٹوں کے ٹکڑوں کو سمیٹا اور انہیں بڑی مشکل سے جوڑا جس پر وہ کُل 1500 ڈالرز بنے۔ باقی انہوں نے دو دن تک کتے کی اُلٹیوں اور فضلات سے نوٹوں کو جمع کیا اور ان کی صفائی کرکے انہیں خشک کیا اور بڑی مشکل سے سیریل نمبر دیکھ کر جوڑا۔ اس محنت کا آخر کار انہیں صلہ مل گیا اور انہیں اپنے پورے پیسے وصول ہوگئے ۔

اپنا تبصرہ لکھیں