Petrol ki qeemat mein bari kami kr di gai

پیٹرول کی قیمت میں بڑی کمی کر دی گئی

لاہور(ڈیلی پوائنٹ)پاکستانی عوام کے لیے بڑی خوشخبری سامنے آگئی ہےپیٹرول کی قیمت میں بڑی کمی کر دی گئی ہے. وزارت خزانہ کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 10 روپے فی لیٹر کمی کردی گئی ہے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 13 روپے 6 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے۔
حکومت نے عوام کوپٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا مسلسل چوتھا تحفہ دیتے ہوئے قیمتوں میں 13.60 روپے فی لیٹر تک کمی کردی. پیٹرولیم مصنوعات کی کمی کا نوٹیفیکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے.
مٹی کا تیل 11 روپے 15 پیسے فی لیٹر سستا کردیاگیا ہے۔ لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 12 روپے 12 پیسے کمی کی گئی ہے، نئی قیمتیں اگلے پندرہ روز لاگو رہیں گی۔

اپنا تبصرہ لکھیں