Petrol ki qilat ka khadsha paida ho gia

اسلام آباد اور پنجاب میں پیٹرول کی قلت کا خدشہ پیدا ہوگیا

لاہور(ڈیلی پوائنٹ) پنجاب میں پیٹرول کی قلت کا خدشہ پاکستان تحریک انصاف کے احتجاج کے باعث پیدا ہو گیا ہے. وزارت پیٹرولیم نے اسلام آباد، راولپنڈی اور لاہور میں پیٹرول کی قلت سے متعلق فوری اقدام کےلیے چیف سیکرٹری پنجاب کو مراسلہ بھجوادیا۔
مراسلے میں بتایا گیا ہے کہ پنجاب حکومت اٹک آئل ریفائنری سے خام تیل کی فراہمی کےلیے فوری اقدامات کرے۔مراسلے میں مزید کہا گیا ہے کہ ریفائنری کو خام تیل کی فراہمی اور وہاں سے پیٹرولیم مصنوعات کی سپلائی بھی رک چکی ہے، معاملہ فوری حل نہ کیا گیا تو پیٹرولیم مصنوعات کی قلت کا خدشہ ہے۔
پی ٹی آئی کے احتجاج کے باعث کاروباری سرگرمیاں مکمل طور پر بند ہیں .عوام کے لیے راستے مکمل بند ہیں جس سے عوام کو بہت سی مشکلات کا سامنا ہے.

اپنا تبصرہ لکھیں