اسلام آباد(ڈیلی پوائنٹ )عالمی سطح پر قیمتوں میں تبدیلی اور وفاقی حکومت کی جانب سے ٹیکس میں اضافے کے منصوبے کے پیش نظر 16 اپریل سے پیٹرول کی قیمت 300 روپے کے قریب پہنچنے کا امکان ہے۔
نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ پیٹرول کی قیمت میں 8 روپے فی لیٹر اضافہ کیا جائے گا۔
آئندہ دو ہفتوں کے دوران پیٹرول کی قیمت 298 روپے فی لیٹر تک پہنچ سکتی ہے۔ پیٹرول کی موجودہ قیمت 289.40 روپے فی لیٹر ہے۔
ذرائع کے مطابق ڈیزل کی قیمت میں بھی 2 روپے فی لیٹر اضافے کا امکان ہے۔ جو 282 روپے سے بڑھ کر 284.24 روپے فی لیٹر ہوجائے گا۔
غیر سرکاری رپورٹس میں مزید دعویٰ کیا گیا ہے کہ حکومت پیٹرولیم لیوی کو 60 روپے سے بڑھا کر 100 روپے فی لیٹر کرنے پر غور کر رہی ہے جبکہ موجودہ لیوی پہلے ہی زیادہ سے زیادہ 60 روپے فی لیٹر کی حد پر ہے۔
حکومت کی جانب سے آج 15 اپریل کو پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان متوقع ہے