لاہور(ڈیلی پوائنٹ)پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (PIA) کی ٹورنٹو فلائٹ پر تعینات ایئر ہوسٹس مبینہ طور پر کینیڈا میں لاپتہ ہوگئی۔
ذرائع کے مطابق فائزہ مختار نامی فضائی میزبان اسلام آباد سے ٹورنٹو کی پرواز نمبر پی کے 781 پر تعینات تھی جو کینیڈا کے شہر ٹورنٹو ایئرپورٹ پر پہنچی اور پھر فیضائی میزبان لاپتہ ہوگئی۔
فائزہ مختار کے مبینہ گم ہونے کا علم واپسی کی پرواز کے لئے عملے کے ساتھ رپورٹ نہ کرنے پر ہوا۔ ،ترجمان پی آئی اے کے مطابق فائزہ مختار کے خلاف محکمانہ کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے جبکہ کینیڈا میں گم ہونے والے تمام فضائی میزبانوں کے حلف ناموں کے ذریعے ایف آئی اے سے بھی کارروائی کے لئے رابطے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ نجکاری کے معاملے پر قومی ایئرلائن میں بے یقینی کی صورتحال ہے جس کے باعث فضائی میزبانوں کےگم ہونے کا سلسلہ تیز ہوگیا ہے.2022 میں 5 اور 2023 میں بیرون ملک پروازوں کے 7 کریو ممبر اچانک گم ہوئے۔ پی آئی اے کے سب سے زیادہ فضائی میزبان کینیڈا میں ہی گم ہوئے ۔