(ڈیلی پوائنٹ)پاکستانی عوام کے لیے بڑی خوشخبری سامنے آئی ہے پی آئی اے نے اپنے کرایوں میں بڑی کمی کر دی ہے. پی آئی اے نے کراچی سے جدہ اور مدینہ منورہ جانے والے مسافروں کے لیے کرایوں میں رعایت دی ہے.
کرایوں میں 30 فیصد کمی کا بڑا اعلان کیا گیا ہے. کراچی سے جدہ اور مدینہ منورہ کے لیے یکطرفہ کرایہ ٹیکس سمیت 56 ہزار روپے ہوگا اور اس فیصلے کااطلاق فوری ہوگا۔ترجمان پی آئی اے کے مطابق کراچی سے جدہ اور مدینہ منورہ کا دو طرفہ کرایہ 88 ہزار بشمول ٹیکس کردیا گیا ہے۔