(ڈیلی پوائنٹ)سٹیٹ بینک نے پلاسٹک نوٹوں کے اجرا سےمتعلق شائع ہونے والی خبروں کی تردید کردی.سٹیٹ بینک نےکہا پلاسٹک کے کرنسی نوٹوں کے اجرا بارے مختلف رپورٹس زیر گردش ہیں.کرنسی نوٹوں کو کاغذ سے پلاسٹک میں تبدیل کرنے کا فی الحال کوئی منصوبہ نہیں ہے.
یاد رہے کرنسی نوٹوں کے لئے کپاس پر مبنی کاغذ کا استعمال کیاجاتا ہے .کرنسی نوٹوں کا کاغذ سکیورٹی پیپرز لمیٹڈ کیجانب سے تیار کیاجاتا ہے.