لاہور( ڈیلی پوائنٹ) مسلم لیگ ن کے رہنما اورسابق وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ ن لیگ جنرل الیکشن بھاری اکثریت سے جیتے گی۔2017 میں سازش کے تحت اقتدار سے نکالا گیا ۔ اس کے بعد 2018 کے الیکشن میں قائد ن لیگ کولیول پلیئنگ فیلڈ نہیں ملی۔
سابق وزیر وفاقی وزیر نے الیکشن وقت پر ہونے چاہیئں تاکہ ملک میں معاشی استحکام آئے۔جب بھی الیکشن کامیدان سجے گا تو پی ٹی آئی رہنماؤں کی ضمانتیں ضبط کروادیں گے۔یہ پاکستان کی ریاست سے بڑا بت بننے کی کوشش کرتے ہیں ۔توقوم ایسے بتوں کوپاش پاش کرکے رکھ دیتی ہے۔پاکستان ہے تو ہم ہیں،پاکستان ہم سے بڑا ہے۔