Police ny mujhe girl friend ka sath pakr lia

مجھے پولیس نے میری گرل فرینڈ کے ساتھ پکڑلیا یاسر نواز

کراچی(ڈیلی پوائنٹ) یاسر نواز نے اپنے عاشقی کے قصے سناتے ہوئے کہا کہ ایک دفعہ مجھے پولیس نے میری گرل فرینڈ کے ساتھ پکڑلیا،کہا کہ یہ اسلامی ملک ہےآپ یہ کیا کر رہے ہو.حال ہی میں اداکار نے اپنی بہن و بھائیوں کے ہمراہ نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں شرکت کی.
جہاں انہوں نے اپنے بچپن سے نوجوانی تک کی خوبصورت یادوں کو تازہ کیا اور دلچسپ قصے بھی سنائے۔یاسر نواز نے اپنی نوجوانی کا قصہ سناتے ہوئے بتایا کہ ایک دفعہ پولیس نے مجھے میری گرل فرینڈکے ساتھ پکڑلیا.میں اپنی گرل فرینڈ کو ابو کی گاڑی میں گھمانے لے گیا، کالج یونیفارم میں تھے.
اس زمانے میں لڑکا اور لڑکی پبلک مقامات پر ایک ساتھ نہیں گھوم سکتے تھے اس لیے ہم گاڑی میں ہی اِدھر اُدھر گھوم رہے تھے، کچھ دیر بعد گاڑی کھڑی کر کے ہم گپ شپ میں مصروف ہو گئے، اتنے میں وہاں سے کچھ پولیس والے گزرے، جنہوں نے ہمیں دیکھا اور پکڑ لیا۔پولیس والوں کو دیکھ کر میں کافی پریشان ہو گیا جبکہ لڑکی ہمت والی تھی.
پولیس ہمیں تھانے لے جانے پر بضد تھی۔مجبوراَََ ابو کو فون کرکے انہیں سب بتانا پڑا کہ میں گاڑی میں کس کے ساتھ ہوں اور پولیس کیا کہہ رہ ہے۔اس کے بعد ایک پولیس والے نے لمبا چوڑا لیکچر دیا کہ یہ ایک اسلامی ملک ہے اور آپ کیا کرتے پھر رہے ہیں اور پھر چھوڑ دیا۔

اپنا تبصرہ لکھیں