وفاقی حکومت کا صوبوں میں خصوصی انسدادِ پولیو مہم چلانے کا فیصلہ

اسلام آباد(ڈیلی پوائنٹ): وفاقی حکومت نے 3 صوبوں میں خصوصی انسدادِ پولیو مہم چلانے کا فیصلہ کیا ہے. خصوصی انسداد پولیو مہم 25 سے 28 مارچ تک چلائی جائے گی.خصوصی پولیو مہم پازیٹو سیوریج سیمپلز والے اضلاع میں چلائی جائے گی.آؤٹ بریک رسپانس پولیو مہم پنجاب، سندھ، بلوچستان میں چلے گی.
زرائع کے مطابق26 اضلاع میں 82 لاکھ سے زائد بچوں کی پولیو ویکسینیشن ہو گی.جس میں بلوچستان کے 11، سندھ 8، پنجاب 7 اضلاع شامل ہیں. پنجاب کےاضلاع ڈی جی خان، ملتان، راجن پور،اوکاڑہ،فیصل آباد، قصور، رحیم یار خان میں پولیو مہم چلے گی.
سندھ کے اضلاع گھوٹکی،جیکب آباد،کشمور، خیرپور،سکھر، لاڑکانہ، شکار پور، قمبر میں پولیو مہم چلے گی.
بلوچستان میں خضدار،کیچ،لسبیلہ، صحبت پور،نصیر آباد، جعفر آباد ،ڈیرہ بگٹی، اوستہ محمد، سبی ، حب، چمن میں خصوصی پولیو مہم چلائی جائے گی.

اپنا تبصرہ لکھیں