لاہور(ڈیلی پوائنٹ )فیصل آباد اور ڈی آئی خان میں مخالف سیاسی فریقین میں کشیدگی کے باعث پولنگ کا عمل روک دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق فیصل آباد میں این اے 97 پر آزاد امیدواروں کی جانب سے ن لیگ پر دھاندلی کا الزام لگا دیا گیا، کشیدگی کے باعث دو پولنگ اسٹیشنز پر ووٹنگ کا عمل روک دیا گیا۔
پولنگ رکنے کے بعد پولیس اور فوج کے جوان موقع پر پہنچ گئے، دونوں پولنگ اسٹیشن مسلم لیگ ن کے امیدوار علی گوہر بلوچ کے آبادی گاؤں میں واقع ہیں۔
دوسری جانب ڈیرہ اسماعیل خان میں آزاد امیدواروں کے پولنگ ایجنٹ نے الزام عائد کیا ہے کہ جمیعت علماء اسلام کے امیدوار نے پریزائڈنگ افیسر کو 50 ہزار روپے دیے ہیں اور اور پریزائڈنگ افیسر اور پولیس اہلکار جمیعت علماء اسلام کہ امیدواروں کے لیے ووٹ کی خرید و فروخت کر رہے ہیں۔
ڈی ائی خان کے محل شپ شاہ سکول نمبر 12 پر خواتین پولنگ اسٹیشن پر پولنگ کا عمل روک دیا گیا ہے۔ ازاد امیدواران کی جانب سے پریزائڈنگ افیسر کو فل فور ہٹانے کے مطالبے کے بعد پولیس اہلکاروں کو ہٹا کر ان کی جگہ دوسرے اہلکار تعینات کر دیے۔
اس سے قبل اپرکوہستان میں گورنمنٹ ہائی اسکول میں قائم پولنگ اسٹیشن پر بھی ووٹنگ کاعمل کچھ وقت کیلئے روک دیا گیا، آزاد امیدوار افضل شاہ کی جانب سے ڈبل ووٹ کاسٹ کرنے کا الزام کیا گیا ہے۔