ناقص انتظامات،بھارتی ایئرلائن پربھاری جرمانہ عائد

لاہور(ڈیلی پوائنٹ ) بھارتی ایئر لائن پر 1 کروڑ سے زائد بھارتی مالیاتی روپے کا جرمانہ عائد کردیا گیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایوی ایشن ریگولیٹر کا کہنا ہے کہ ایئر انڈیا پر حفاظتی اقدامات کی خلاف ورزیوں کے نتیجے میں بھاری جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی ایئر لائن کے ملازم نے رضاکارہ طور پر ایئر لائن میں ہونے والی خلاف ورزیوں کی نشاندہی کی تھی جس کے نتیجے میں تحقیقات کا آغاز کیا گیا۔
تاہم ایئر لائن کی جانب سے عدم تعاون پر ایئر انڈیا کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 1 کروڑ 10 لاکھ روپے کا جرمانہ عائد کردیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ ایک ہفتے کے دوران ایئر انڈیا پر یہ دوسری بار جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔ اس سے قبل ناقص سروس اور دھند کے باعث تاخیر کی وجہ سے 30 لاکھ روپے کا جرمانہ عائد کیا جاچکا ہے

اپنا تبصرہ لکھیں