کراچی (ڈیلی پوائنٹ )پیپلز پارٹی کے رہنما شریف خان خلجی نے پارٹی سے مستعفی ہو کر پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔
ایک بیان میں شریف خلجی نے کہا کہ پیپلز پارٹی کو خیر آباد کہہ دیا ہے، پیپلز پارٹی بھٹو نہیں زرداری خاندان کی جماعت بن چکی ہے۔
شریف خان خلجی کا کہنا ہے کہ میں نے مجبوری میں پی ٹی آئی چھوڑ کر پیپلز پارٹی میں شمولیت کی تھی۔
ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ مراعات اور فنڈ کے لیے کبھی سیاست نہیں کی، اس لیے دوبارہ پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کرتا ہوں۔