لاہور(ڈیلی پوائنٹ) پاکستان پیپلز پارٹی نے بلاول بھٹو کو 2024 کے الیکشن کی جیت کے بعد پاکستان کا وزیر اعظم نامزد کر دیا ہے۔ بلاول ہاؤس میں جاری پی پی پی کے اجلاس میں سابق صدر آصف علی زرداری نے بلاول بھٹو کے وزیر اعظم کے لیے نامزد کیا اجلاس میں شریک تمام اراکین نے تالیاں بجا کر آصف زرداری کے اس فیصلے کی توثیق بھی کی۔
پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز کے صدر آصف علی زرداری چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری کا نام پاکستان پیپلزپارٹی کی جانب سے وزیراعظم کے امیدوار کے طور پر پیش کررہے ہیں، صدر آصف علی زرداری کی قرارداد کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی نے توثیق کی۔@AAliZardari @BBhuttoZardari pic.twitter.com/t2wtbABPBp
— PPP (@MediaCellPPP) January 3, 2024
سابق صدر کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کی طرف سے پورے پاکستان کو واضع پیغام جانا چاہیے کہ ہم کیا سوچ رہے ہیں۔الیکشن میں ایک ماہ رہ گیا اس لیے یہ اعلان کرنا بہت ضروری ہے۔ بلاول بھٹو لاہور سے بھی الیکشن لڑ رہے ہیں پارٹی کی تمام قیادت اس وقت لاہور میں قیام پذیر ہے۔