parvaiz khatak ka khandan election sy bahair

پرویز خٹک کا پورا خاندان الیکشن سے باہر

پشاور(ڈیلی پوائنٹ)سابق وزیر دفاع پرویز خٹک کو دونوں بیٹوں اور داماد سمیت عبرتناک شکست، عوام نے بھی ساتھ چھوڑ دیا۔نوشہرہ میں پرویز خٹک خاندان کا سیاسی صفایا ہوگیا، پرویز خٹک اپنی دونوں نشستیں ہار گئے۔
آفتاب شیرپاؤ، ایمل ولی خان، امیر حیدر ہوتی بھی اپنی نشستیں بچانے میں کامیاب نہیں ہوسکے۔
پرویز خٹک کے دونوں بیٹےاور داماد بھی ہارگئے۔ پی کے 85 سے اسماعیل خٹک، پی کے 86 سے ابراہیم خٹک شامل ہیں۔ پی کے 89 سے داماد عمران خٹک بھی ہار گئے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل کئی بار سابق وزیر اعلیٰ پرویز خٹک کہہ چکے ہیں کہ پی ٹی آئی اور عمران خان کی حکومت میری سپورٹ کی وجہ سے بنی.

اپنا تبصرہ لکھیں