پی آئی اے کی نجکاری کیلئےکمیٹی تشکیل

(ڈیلی پوائنٹ)ایئرپورٹ آوٹ سورسنگ اور پی آئی اے کی نجکاری کیلئےکمیٹی تشکیل کر دی گئی۔ وفاقی وزیر دفاع اور ہوا بازی کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دیدی گئی ہے۔ وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد کمیٹی کی تشکیل کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق کمیٹی ایئرپورٹ مینجمنٹ کی آوٹ سورسنگ کا جائزہ لے گی۔
اس کے علاوہ کمیٹی پی آئی اے کی نجکاری سے متعلق امور کی نگرانی کرے گی۔ کمیٹی ارکان میں وزیر نجکاری  اور وزیر خارجہ شامل ہونگے۔
اس کے علاوہ ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن،سیکریٹری ہوا بازی ڈویژن، سیکریٹری نجکاری کمیٹی ارکان کے بھی حصہ ہونگے۔ مزید نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ ہوا بازی ڈویژن کمیٹی کیلئے سیکریٹریل سپورٹ فراہم کرے گی۔

اپنا تبصرہ لکھیں