پراسکیوشن جرم ثابت کرنے میں ناکام،پرویز الہیٰ کی رہائی کاتحریری فیصلہ جاری

لاہور(ڈیلی پوائنٹ ) پراسکیوشن جرم ثابت کرنے میں ناکام رہا،پنجاب اسمبلی میں جعلی بھرتیوں کے کیس میں صدر تحریک انصاف سابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کی ضمانت منظوری کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا گیا۔
تحریری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ سرکاری وکیل کے مطابق اکتوبر 2023ء میں پرویز الہٰی کے گھر سے 41 لاکھ روپے ریکور ہوئے، سرکاری وکیل سے پوچھا گیا کہ کیا برآمد پیسوں پر کوئی مخصوص نشانات ہیں؟ سرکاری وکیل اس سوال کا جواب دینے میں ناکام رہے۔
عدالتِ عالیہ نے تحریری فیصلے میں کہا ہے کہ پراسکیوشن کی ذمے داری ہے کہ ملزم پر جرم ثابت کرے جس میں وہ ناکام رہا، پراسیکیوشن جرم ثابت کرنے میں ناکام ہو تو ملزم کو ضمانت دی جا سکتی ہے۔
لاہورہائی کورٹ نے تحریری فیصلے میں کہا ہے کہ اس بات کا جواب نہیں دیا گیا کہ مبینہ جعل سازی سے کئی دن قبل ویب سائٹ پر رزلٹ جاری کر دیا گیا تھا، سرکاری وکیل نے یہ بھی نہیں بتایا کہ ایف آئی آر وقوعے کے 2 سال بعد کیوں کاٹی؟
عدالتِ عالیہ نے اپنے تحریری فیصلے میں کہا ہے کہ 5 لاکھ روپے کے 2 مچلکوں کے عوض چوہدری پرویز الہٰی کی ضمانت منظور کی جاتی ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں