Province minster intqaal kr gye

صوبائی وزیر سرفراز چاکر ڈومکی انتقال کر گئے

کراچی(ڈیلی پوائنٹ)بلوچستان کے صوبائی وزیر سرفراز چاکر ڈومکی انتقال کر گئے ہیں. وزیرِ بلدیات بلوچستان سرفراز چاکر ڈومکی انتقال کر گئے۔خاندانی ذرائع کے مطابق سردار سرفراز چاکر ڈومکی 10 روز سے کراچی کے نجی اسپتال میں زیرِ علاج تھے۔
سردار سرفراز ڈومکی پھیپھڑوں اور گردوں کے عارضے میں مبتلا تھے۔فیملی ذرائع کا کہنا ہے کہ سرفراز چاکر ڈومکی کی تدفین آبائی علاقے لہڑی میں ہو گی۔صوبائی وزیر سرفراز چاکر ڈومکی پی بی 8 سبی سے پیپلز پارٹی کی ٹکٹ پر رکن بلوچستان اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔

اپنا تبصرہ لکھیں