پی ٹی آئی کاسنی اتحاد کونسل سے علیحد گی کااعلان

اسلا م آباد(ڈیلی پوائنٹ )پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ بلے کا نشان ملتے ہی تمام اراکین واپس پی ٹی آئی میں شامل ہوجائیں گے۔
ڈان نیوز کے مطابق بیرسٹر گوہر نے کہا کہ پی پٹی آئی نے سنی اتحاد کونسل میں ضم نہ ہونے اور اپنے اراکین واپس لینے کا فیصلہ کیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ بلے کا نشان واپس ملتے ہی ہم اپنی جماعت میں واپس آجائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ ہم تحریک انصاف کے ووٹ اور سپورٹ سے جیتے ہیں، ہم پارلیمان میں نمائندگی بھی پی ٹی آئی ہی کی چاہیں گے۔
بیرسٹر گوہر نے بتایا کہ سنی اتحاد کونسل کے ساتھ معاہدے میں لکھا تھا کہ واپس پی ٹی آئی جوائن کریں گے، ہمیں سرٹیفکیٹ کا انتظار ہے، سرٹیفکیٹ ملتے ہی ہم اپنی پارٹی دوبارہ جوائن کریں گے۔
انہوں نے واضح کیا کہ سنی اتحاد کونسل کے سربراہ صاحبزادہ حامد رضا پی ٹی آئی میں نہیں آئیں گے بلکہ وہ اپنی جماعت ہی میں رہیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ سنی اتحاد کونسل شاید پی ٹی آئی کے ساتھ مرجر نہ کرے، کیونکہ وہ ایک مذہبی اور ہم ایک جمہوری جماعت ہیں، ہم اپنا پلیٹ فارم رکھیں گے۔
سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر بیرسٹر علی ظفر ہوں گے، بیرسٹر گوہر
چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہرعلی خان نے اڈیالہ جیل میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج اڈیالہ میں القادر یونیورسٹی سے متعلق سماعت تھی۔
انہوں نے کہا کہ پراسیکیوشن کا کیس زمین بوس ہوگیا ہے، توشہ خانہ کیس بھی سیاسی بنیادوں پر بنایا گیا ہے، بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ میرے خلاف کیسز سیاسی ہیں۔
بیرتسٹر گوہر نے بتایا کہ عمران خان نے کہا ہے جو میرے خلاف اپروور (گواہ) بن گئے تھے، میں ان اپرووز اور چئیرمین نیب پر کیس کروں گا۔
بیرسٹر گوہر نے بشریٰ بی بی کی اینڈوسکوپی کی درخواست سے متعلق کہا کہ بشریٰ بی بی کے ٹیسٹ شوکت خانم اسپتال میں کروائے جائیں گے، ہم شوکت خانم اسپتال کی ٹیسٹ رپورٹ تسلیم کریں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ پختونخوا سے سینیٹ الیکشن تک چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کا الیکشن روکا جائے، سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر بیرسٹر علی ظفر ہوں گے۔

اپنا تبصرہ لکھیں