اسلام آباد(ڈیلی پوائنٹ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کا جنرل باڈی اجلاس آج طلب کرلیا گیا ہے۔پی ٹی آئی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق یہ اجلاس اسلام آباد اور چاروں صوبائی دارالحکومتوں میں منعقد ہوگا۔ اجلاس میں انٹرا پارٹی الیکشن اور دیگر تنظیمی معاملات زیرِ غور آئیں گے۔
پاکستان تحریک انصاف کا اہم جنرل باڈی اجلاس طلب
جنرل باڈی اجلاس کل مؤرخہ 31 جنوری کو بیک وقت وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور چاروں صوبائی دارالحکومتوں میں منعقد کیا جائے گا۔ pic.twitter.com/kU5lxDA4OY
— PTI Islamabad (@PTIOfficialISB) January 30, 2024
اعلامیہ کے مطابق مرکز اور چاروں صوبائی دارالحکومتوں میں اجلاس کی کارروائی چلانے کیلئے کنوینر تعینات کرلیے گئے ہیں۔
اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ مرکز میں صبغۃ اللہ ورک، پنجاب میں کرنل اعجاز منہاس، خیبرپختونخوا میں شیر علی ارباب، بلوچستان میں سالار خان کاکڑ اور سندھ میں جسٹس ریٹائرڈ نورالحق قریشی جنرل باڈی اجلاس کی کارروائی چلائیں گے۔