اسلام آباد(ڈیلی پوائنٹ)پاکستان تحریک انصاف کا ڈی چوک میں احتجاج تمام راستے بند کر دیےگئےہیں. راولپنڈی میں سیکیورٹی ہائی الرٹ ہے اور دفعہ 144 بھی نافذ ہے، فیض آباد پُل پر ڈبل لیئر کنٹینرز رکھ دیے گئے ہیں جبکہ اسلام آباد ایکسپریس وے کو بھی مختلف مقامات پر سیل کر دیا گیا ہے۔
آئی جے پی ڈبل روڈ بھی ٹریفک کے لیے بند کر دی گئی ہے، راولپنڈی کی مرکزی شاہراہ مری روڈ کی طرف آنے والے راستے بھی بند کر دیے گئے ہیں۔راولپنڈی اور اسلام آباد کو ملانے والے راستوں پر پولیس کی بھاری نفری تعینات ہے، راولپنڈی میں میٹرو بس سروس بھی تاحکم ثانی معطل کر دی گئی ہے۔
لاہور سے اسلام آبادجانے والے بھی تمام راستے بند کر دیے گئے ہیں.پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری اسلام آباد پہنچ گئی ہے.