پاکستان تحریک انصاف نے آئندہ 2 ہفتوں میں انٹرا پارٹی انتخابات کرانے کا فیصلہ کرلیا۔ذرائع کے مطابق تحریک انصاف نے انٹرا پارٹی انتخابات کی تیاریاں شروع کردی ہیں اور پارٹی کا کا الیکشن کمیشن جلد انٹرا پارٹی انتخابات کا شیڈول جاری کرےگا۔
ذرائع نے بتایاکہ چاروں صوبوں، اسلام آباد اور گلگت بلتستان میں انٹراپارٹی الیکشن منعقد ہوں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی منظوری کے بعد باضابطہ انٹراپارٹی الیکشنز کا شیڈول جاری کیاجائےگا، پینل وائز امیدوار انٹراپارٹی الیکشنز میں حصہ لیں گے۔
ذرائع کے مطابق عام انتخابات کی وجہ سے بانی پی ٹی آئی نے انٹراپارٹی الیکشن روکے تھے تاہم فروری کے آخر یا مارچ کے آغاز میں پولنگ کرائی جائے گی۔
خیال رہے کہ الیکشن کمیشن نے 2 بار پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی الیکشن کالعدم قرار دیے تھے۔ انٹرا پارٹی الیکشن منظور ہونے کے بعد تحریک انصاف بطور جماعت ضمنی الیکشن میں حصہ لے سکے گی۔