pti ko balla ku dia

PTI کو بلا مل گیا

پشاور(ڈیلی پوائنٹ)پشاور ہائی کورٹ نےPTI کو بلا واپس مل گیا ہے۔پشاور ہائی کورٹ نے الیکشن کمیشن کے فیصلے کو کلعدم قرار دے دیا ہے۔
پاکستان تحریک انصاف کو بلے کے نشان کے حوالے سے پشاور ہائی کورٹ نے فیصلہ جاری کیا ہے۔الیکشن کمیشن نے انٹرا پارٹی انتخابات ٹھیک نہ ہونے کی وجہ سے تحریک انصاف سے بلے کا نشان واپس لے لیا گیا تھا۔ جس کو تحریک انصاف کے وکلاء نے درخواست پشاور ہائی کورٹ میں جمع کروائی تھی جس کو پشاور ہائی کورٹ نے بلے کا نشان تحریک انصاف کو واپس کر دیا تھا مگر الیکشن کمیشن نے نظر ثانی اپیل دائر پشاور ہائی کورٹ میں کی اپنے دلائل دیے جس پر پشاور ہائی کورٹ کے معزز جج صاحبان نے فیصلہ تحریک انصاف کی مخالفت میں دیا اور بلے کا نشان عمران خان سے واپس لے لیا تھا۔
پی ٹی آئی کے سربراہ گوہرعلی خان نے پشاور ہائی کورٹ میں بلے کے نشان کے حصول کے لیے دوبارہ سے درخواست دائر کی گی جس میں موقف اختیار کیاگیا کہ الیکشن کمیشن اور عدالت کے پاس نشان واپس لینے سے متعلق اختیار ہی نہیں ہے۔ جس پر دوبارہ سے پشاور ہائی کورٹ میں سماعت ہوئی الیکشن کمیشن کے وکیل نے دلائل دیے کہ تحریک انصاف نے انٹرا پارٹی الیکشن نہیں بلکہ سلیکشن کروائی اس لیے نشان بلے کا واپس لیا گیا۔ پشاور ہائیکورٹ کے جسٹس اعجاز انور اور جسٹس ارشد علی نے کیس کی سماعت کی۔

اپنا تبصرہ لکھیں