پشاور(ڈیلی پواپنٹ)پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی وزیر خوراک نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی لاہورمیں جلسہ ہر صورت کرے گی.انہوں نے کہا کہ رانا ثناء اللّٰہ ڈراما بازیوں سے باز آجائیں۔گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی پر صوبے میں انتشار اور افراتفری پھیلانے کا الزام لگاتے ہوئے کہنا تھا کہ گورنر وزیراعلیٰ کے خلاف بیانات دینا بند کریں۔
وزیر خوراک کے پی نے مزید کہا کہ وزیراعلیٰ جب چاہیں گورنر ہاؤس کو تالے لگا سکتے ہیں۔پی ٹی آئی نے اسلام آباد میں بھی کامیاب جلسہ کیا اور اب 21 ستمبر کو لاہور میں جلسہ کر کے دکھائے گے.