لاہور(ڈیلی پوائنٹ)پاکستان تحریک انصاف نے الیکشن سے بائیکاٹ نہیں کیا یہ جھوٹی خبر ہے۔الیکشن سے بائیکاٹ نہیں کیا۔اس سے پہلے سوشل میڈیا پر خبریں وائرل تھی کہ تحریک انصاف نے الیکشن پر تحفظات کا اظہار کیا ہے اور شکوہ کیا کہ ہم کو میدان میں اترنے نہیں دیا جار ہا ہےہمارے لوگوں کو بغیر کسی وجہ کے اٹھایا جا رہا ہے.
تحریک انصاف کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہمارے پولنگ ایجنٹوں کو بھی پولنگ اسٹیشن سے باہر نکال دیا گیا ہے۔پاکستان تحریک انصاف کے راجہ بشار ت نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ ہم نے الیکشن سے بائیکاٹ نہیں کیا ہے۔
PTI’s Raja Basharat says he’s not boycotted elections, says his ‘deep fake’ video was aired to spread rumours pic.twitter.com/7bkaiDGnEX
— Murtaza Ali Shah (@MurtazaViews) February 7, 2024
یاد رہے کہ آج 8 فروری کو لوگ اپنے لیڈر کو چننے کے لیے ووٹ کاسٹ کر رہے ہیں۔