لاہور(ڈیلی پوائنٹ)پاکستان تحریک انصاف پی ٹی آئی نے کل لاہور کا ہونے والا جلسہ بھی ملتوی کر دیا ہے. پی ٹی آئی نے 27اگست کو لاہور میں جلسہ کرنے کا اعلان کر رکھا تھا. پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شوکت بسرا نے جلسہ ملتوی کی تصدیق کی ہے.
شوکت بسرا کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کا فوکس اس وقت 8ستمبر کو اسلام آباد میں ہونے والے جلسے پر ہے اس لیے جلسہ لاہور کا ملتوی کر نا پڑا. اسلام آباد کے جلسے کے بعد لاہور میں جلسہ رکھے گے جس میں لاکھوں لوگوں کی شرکت ہو گی.