لاہور(ڈیلی پوائنٹ)پاکستان تحریک انصاف نے 8ستمبر کے بعد لاہور میںبھی بڑا جلسہ کرنے کا اعلان کر دیا ہے. تحریک انصاف کی کور کمیٹی نے لاہور جلسہ کرنے کی اجازت دے دی ہے اور کارکنوں کو تیاری کرنے کی ہدایات جاری کر دی ہیں.
پارٹی قیادت کا کہنا ہے کہ عیدمیلادالنبیﷺ کےباعث جلسے کی تاریخ تبدیل کی گئی. کور کمیٹی اجلاس کے اعلامیے کے مطابق تحریک انصاف اب 22 ستمبر کو لاہور میدان سجائے گی. پی ٹی آئی کور کمیٹی نے این اے 181، این اے 154 اور این اے 79 میں دوبارہ گنتی پربھی تحفظات کا اظہار کیا.
اعلامیے کے مطابق دوبارہ گنتی میں پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ امیدواروں کوہرایاگیا، این اے171رحیم یارخان کے ضمنی الیکشن میں ریئس حسان مصطفیٰ کی حمایت کا بھی فیصلہ کیا گیا۔