Pti ny muslim n ki bari wicket gira di

پی ٹی آئی نے مسلم لیگ ن کی بڑی وکٹ گرا دی

لیہ (ڈیلی پوائنٹ )پاکستان مسلم لیگ(ن) کو دھچکا جنوبی پنجاب کے اہم رہنما نے پارٹی کو خیر باد کہہ دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق لیہ میں مسلم لیگ ن کے امیدوار ایم پی اے اسامہ اصغر گجر نے پارٹی چھوڑ کر تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کر دیا ہے۔اسامہ اصغر گجر کے علاوہ سابق چیئرمین یونین کونسل ثنا اللہ گجر نے بھی ن لیگ چھوڑ کر پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کر لی ہے۔
لیگی رہنماؤں نے صدر پی ٹی آئی ریاض پیرزادہ سے ملاقات کی اور اس موقع پر انہوں نے پارٹی میں شامل ہونے کا اعلان کیا۔ ریاض پیرزادہ نے لیگی رہنمائوں کو پارٹی میں ویلکم کیا اور مفلر بھی پہنائے۔
خیال رہے کہ اسامہ اصغر گجر کے والد چوہدری اصغر علی گجر 5 بار رکن صوبائی اسمبلی رہ چکے ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں