PTI ny phr sy ahtjaj krny ka elan kr dia

پی ٹی آئی نے ایک بار پھر پورے پاکستان میں احتجاج کرنے کا اعلان کر دیا

لاہور(ڈیلی پوائنٹ)پی ٹی آئی نے ایک بار پھر سے پورے پاکستان میں احتجاج کرنے کا اعلان کر دیا ہے.سینٹرل پنجاب کے صدر حماد اظہر نے احتجاج کا نیا شیڈول جاری کردیا۔سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر پاکستان تحریک انصاف کے سینٹرل پنجاب کے صدر حماد اظہرنے اپنے ایکس پر دئیے گئے پیغام میں کہا کہ تحریک انصاف 11 اکتوبرکو ملتان اور ساہیوال جبکہ 12اکتوبر کو گوجرانوالہ اورسرگودھا میں احتجاج کرے گی ۔
حماد اظہرنے احتجاج شیڈول کے متعلق لکھا کہ 13 اکتوبر کوڈیرہ غازی خان ڈویژن میں احتجاج ہو گااور 14 اکتوبر کو لاہور اور فیصل آباد میں احتجاج کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب کے شہروں میں احتجاج کے بعد پورے پاکستان کو اسلام آباد میں کال دیں گے.
صدر سینٹرل پنجاب پی ٹی آئی حماد اظہر کا کہنا تھا ملک میں عوام کی حاکمیت کی خاطر احتجاج جاری رہے گا۔یاد رہے کہ اسلام آباد میں 14 اور 15 اکتوبر کو ایس سی او کا اجلاس بھی ہے.

اپنا تبصرہ لکھیں