اسلام آباد(ڈیلی پوائنٹ)پاکستان تحریک انصاف کے ایم این اے شیر افضل مروت کو پارٹی سے نکال دیا گیا ہے. پی ٹی آئی کے ایڈیشنل سیکرٹری فروس شمیم نقوی نے پارٹی رکنیت معطل کی.بانی تحریک انصاف عمران خان کی مشاورت سے شیر افضل کی رکنیت معطل کی گئی.
نوٹیفیکیشن میں کہا گیا کہ شیر افضل نے پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی کی اس لیے رکنیت معطل کی جاتی ہے.پارٹی ڈسپلن پر عمل کرنا سب کا فرض ہے مگر شیر افضل نے ایسا نہیں کیا.شیر افضل سے پی ٹی آئی نے مطالبہ کیا کہ وہ ایم این اے کی نشست بھی چھوڑ دیں.